کرن جوہر نے شاہ رخ خان سمیت کئی اہم شخصیات کو ’ان فالو‘ کیوں کیا؟

اس وقت کرن جوہر صرف 78 افراد کو فالو کر رہے ہیں جن میں علی ظفر، فواد خان اور ماہرہ خان بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک May 29, 2026

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے انسٹاگرام پر کئی مشہور شخصیات کو اچانک اَن فالو کر دیا ہے۔

ان شخصیات میں شاہ رخ خان، کارتک آریان، اننیا پانڈے اور ان کے قریبی دوست منیش ملہوترا بھی شامل تھے۔

کرن جوہر کی اس حرکت کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

کچھ صارفین نے اسے حالیہ فلموں کی ناکامی سے جوڑا جبکہ بعض نے بالی ووڈ کے اندرونی اختلافات کا امکان ظاہر کیا۔

تاہم، بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے بعد 53 سالہ فلم ساز نے خود وضاحت پیش کردی۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وہ ’ڈیجیٹل ڈیٹاکس‘ پر ہیں اور انسٹاگرام پر کم وقت گزارنے کے لیے سب کو اَن فالو کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس معاملے کو غیر ضروری خبروں میں شامل کرنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی قومی خبر نہیں اس لیے میڈیا کو کسی اور موضوع پر توجہ دینی چاہیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا اب بھی ان کی فالوونگ لسٹ میں شامل ہیں جبکہ عالیہ بھٹ، ورون دھون، کرینہ کپور اور ملائکہ اروڑا جیسے قریبی نام اس فہرست سے غائب ہیں۔

اس وقت کرن جوہر صرف 78 افراد کو فالو کر رہے ہیں جن میں علی ظفر، فواد خان اور ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔