امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امن معاہدے کے مسودے میں 300 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈ کی تجویز بھی شامل ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے ابتدائی طور پر اسے جنگی نقصانات کے ازالے کے طور پر پیش کیا تھا۔
تاہم امریکی فریق اس منصوبے کو “بین الاقوامی سرمایہ کاری فنڈ” کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ اس تجویز کا مقصد “ہرجانے” کی اصطلاح سے گریز کرنا ہے۔
اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے تہران میں رئیل اسٹیٹ منصوبوں اور سرمایہ کاری فنڈ کی تجویز دی۔
علاوہ ازیں ایران نے جنگی نقصانات کا تخمینہ 300 ارب سے ایک کھرب ڈالر تک لگایا ہے۔