نیتن یاہو کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضے کا حکم، جرمنی کا اظہار تشویش

فوج کو غزہ کی پٹی کے 70 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، نیتن یاہو


ویب ڈیسک May 29, 2026

جرمن حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر مزید قبضہ کرنے کا منصوبہ تشویش ناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جرمنی فلسطینی سرزمین کی مستقل تقسیم کی مخالفت کرتا ہے۔

جرمنی اسرائیل کا مضبوط اتحادی رہا ہے تاہم 2025 میں برلن نے غزہ میں استعمال ہونے والی تمام فوجی برآمدات کو اس وقت معطل کر دیا جب اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے فوج کو غزہ کی پٹی کے 70 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی افواج پہلے ہی جنگ زدہ فلسطینی سرزمین کے تقریباً 60 فیصد حصے پر قابض ہیں۔