لبنان میں گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 15 بچے جاں بحق اور 62 زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود گزشتہ سات دنوں میں اسرائیلی حملوں میں 15 لبنانی بچے جاں بحق اور 62 زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ان اعداد و شمار کو "حیران کن" قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت، تنازعات کے دوران بچوں کو ہر وقت تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔
یونیسیف کے ترجمان ریکارڈو پائرس نے جنیوا میں ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ لبنانی وزارت صحت عامہ کے مطابق صرف گزشتہ ہفتے کے دوران مبینہ طور پر 77 بچے ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزی کہا کہ یہ اوسطاً ہر 24 گھنٹے میں 11 بچے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان بچوں کی اکثریت جنوبی لبنان میں فضائی حملوں سے متاثر ہوئی ہے۔ صرف کل ہی سات بچے ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔