درگئی کے علاقے ہریانکوٹ میں گھریلو تنازع پر گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، لیویز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ملزم نے اپنے بھائی اور بھابی کو قتل کر دیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بھائیوں کے درمیان زبانی تکرار کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔