پہلا ون ڈے: عرفات منہاس کی شاندار بولنگ، آسٹریلیا 200 رنز پر ڈھیر

میٹ رینشا 61 اور میتھیو شارٹ 55 رنز بنا کر نمایاں، عرفات منہاس نے 5 اور ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں


ویب ڈیسک May 30, 2026
(تصویر: اے ایف پی)

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 44.1 اوورز میں 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے میٹ رینشا 61 اور میتھیو شارٹ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں میتھیو کوہنمن 24، ایلکس کیرے 19، کپتان جوش انگلس 13، نیتھن ایلس 8، اولیور پیک 7 جبکہ مارنس لبوشین، کیمرون گرین اور تنویر سانگھا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔