امریکا میں بریڈ خریدنے کے لیے مارکیٹ گئے شخص نے لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا۔
ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے علاقے مِڈلینڈز سے تعلق رکھنے والا ایک شہری بریڈ خریدنے کے لیے گھر سے نکلا اور جہاں اسٹور سے اس نے 10 ڈالر کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا۔
گھر پہنچ کر جب اس نے ٹکٹ کو اسکریچ کیا تو اس کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ٹکٹ پر 5 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ نکلا تھا۔
خوش قسمت شہری نے اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ بالکل ناقابلِ یقین تھا۔ پہلے تو یقین ہی نہیں آیا کہ وہ صحیح دیکھ رہے ہیں۔ وہ بار بار صفر گن رہے تھے کہ کہیں غلطی تو نہیں ہو رہی۔
اس شخص نے بتایا کہ ابھی تک اس نے فیصلہ نہیں کیا کہ اتنی بڑی رقم کا کیا کرے گا، لیکن ایک بات یقینی ہے کہ روٹی خریدنے کا یہ مختصر سا سفر اس کی زندگی کا سب سے منافع بخش سودا ثابت ہوا۔