اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

حادثے میں ملوث ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا


ویب ڈیسک May 31, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد: بھارہ کہو کے علاقے اٹھال چوک میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں محمد فضل اور عامر کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔