امریکا کے ساتھ بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

عباس عراقچی نے سرکاری میڈیا کو انٹرویو میں مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے پرہیز کرنے پر زور دیا


ویب ڈیسک May 31, 2026
فوٹو: الجزیرہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ بدستور جاری ہے تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ گفت و شنید اور پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قیاس آرائیوں کو اہمیت نہیں دے سکتے ہیں اور جب تک واضح نتیجہ نہیں ملتا ہم مذاکرات کے حوالے سے حتمی بات نہیں کرسکتے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ قیاس آرائی ہے اور جب تک واضح نہ ہو اس وقت تک ہمیں یہ باتیں سنجیدہ نہیں لینی چاہیے۔