دیر لوئر؛ مسجد کے اندر فائرنگ سے پی ایچ ڈی کا طالب علم جاں بحق

نوجوان اسکالر ڈاکٹر ابراہیم خان انگلینڈ میں زیر تعلیم تھا اور عید منانے کے لیے گھر آیا تھا


ویب ڈیسک June 01, 2026

پشاور:

تحصیل خال کے علاقے کنڈو میں مسجد کے اندر فائرنگ سے پی ایچ ڈی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پی ایچ ڈی طالب علم ابراہیم خان مسجد میں مطالعہ کر رہا تھا کہ اس دوران فائرنگ کی گئی اور طالب علم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پی ایچ ڈی طالب علم کے قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

نوجوان اسکالر ڈاکٹر ابراہیم خان انگلینڈ میں زیر تعلیم تھا اور عید منانے کے لیے گھر آیا تھا۔