اسرائیل امریکا کو کیسے کنٹرول کرتا ہے؟ شاہ ایران کا 50 سال پرانا انٹرویو وائرل

وشل میڈیا پر شاہ ایران کی ایک پرانی ویڈیو گردش کررہی ہے


ویب ڈیسک June 01, 2026

شاہ ایران محمد رضا پہلوی نے آج سے 50 سال قبل ایک انٹریو میں اسرائیل اور امریکی تعلقات سے متعلق گہری بصیرت فراہم کی تھی۔

سوشل میڈیا پر شاہ ایران کی ایک پرانی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل بہت سی چیزوں کو کنٹرول کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انٹرویو لینے والے اینکر مائیک والیس نے اسرائیل سے متعلق اس بیان پر کافی حیرت کا اظہارکیا۔

مائیک والیس شاہ ایران سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ امریکا میں اسرائیلی لابی امریکی صدور کو کنٹرول کرتی ہے جس پر اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ لابی کا 100 فیصد اثر نہیں ہوتا لیکن تھوڑا بھی اسرائیلی مفاد کیلئے بہت ہوتا ہے۔

اینکر نے پوچھا وہ کیسے تو شاہ ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس کئی ذرائع اور طریقے ہیں جس سے وہ لوگوں پر دباؤ ڈالتا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ اس کا نتیجہ اسرائیل کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

مائیک والیس نے سوال کیا کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ امریکی صدور اسرائیلی لابی کی طرف اتنی توجہ دیتے ہیں جس پر شاہ ایران نے جواب دیا کہ کیونکہ وہ (اسرائیلی) کئی چیزوں کو کںٹرول کررہے ہیں لہٰذا وہ طاقتور ہیں۔ 

اینکر نے پوچھا وہ (اسرائیلی) کیا کنٹرول کررہے ہیں؟۔ شاہ ایران نے جواب دیا کہ اخبار، میڈیا، بینکس، فائنانس اور میں اس سے آگے ذکر نہیں کروں گا۔