انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
بھارت میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں کرکٹ قوانین، خواتین کرکٹ اور کرکٹ کینیڈا سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے۔
اجلاس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
آئی سی سی کے نئے قانون کے مطابق ٹیسٹ میچوں میں باہمی رضامندی سے گلابی گیند استعمال کی جا سکے گی۔
مشکوک بولنگ ایکشن کے جائزے کے دوران امپائرز کو ہاک آئی ڈیٹا تک رسائی کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اجلاس میں لیگ سائیڈ وائیڈ کے آزمائشی قانون کو مستقل طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔
ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 جون، جولائی کی بجائے 14 سے 28 فروری کو کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
آئی سی سی نے بے ضابطگیوں پر کرکٹ کینیڈا کی رکنیت معطل کر دی تاہم کینیڈا کی قومی ٹیمیں معطلی کے دوران بھی آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کی اہل رہیں گی۔
اجلاس میں آئی سی سی بورڈ نے فرنچائز کرکٹ کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
آئی سی سی بورڈ کے دو نمائندے بنگلادیش کا دورہ بھی کریں گے جہاں بنگلادیش کی صورت حال بشمول بی سی بی کے انتخابی عمل کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کریں گے۔