وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری

صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کی تقرری کی منظوری دی


ویب ڈیسک June 01, 2026
فوٹو: فائل

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کو قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت بنانے کی منظوری دی۔

جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور وفاقی شرعی عدالت کے سینئر ترین جج ہیں۔