آئی سی سی نے کرپشن الزامات پر کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کردی

آئی سی سی نے کرپشن و بدنظمی کے الزامات کے بعد کرکٹ کینیڈا کی رکنیت معطل کر دی


ویب ڈیسک June 01, 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تواتر کے ساتھ تنازعات اور کرپشن و بدنظمی کے الزامات کے بعد کرکٹ کینیڈا کی رکنیت معطل کر دی۔

آئی سی سی نے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کرکٹ بورڈ کی ’ممبر شپ قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کا حوالہ دیا۔

گزشتہ ماہ آئی سی سی نے کرکٹ کینیڈا کی فنڈنگ کو منجمد کرتے ہوئے معاملات کو درست کرنے کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا تھا۔

اس موقع پر آئی سی سی کے ایک خط میں کہا گیا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں گورننس کا مناسب نظام نہیں ہے اور ادارے نے فنانشل اسٹیٹمنٹس بھی فائل نہیں کی گئی ہیں۔