کوئٹہ شہر میں بعض سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو چند گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہ اقدام بھی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
معاون برائے محکمہ داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ حالات معمول پر آتے ہی موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا بھی کہنا تھا کہ موبائل ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات کی بناء پر معطل کی گئی۔