وسیم اکرم کی اہلیہ کا شوہر کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام، کرکٹر کتنے برس کے ہوگئے؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کی سالگرہ پر ٹوئٹ کر کے مبارکباد دی


ویب ڈیسک June 03, 2026

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شوہر کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کی ساٹھویں سالگرہ پر ٹوئٹ کی اور لکھا  کہ وسیم اکرم کو ساٹھویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ آپ مجھے روزانہ حیران کرتے رہتے ہیں، مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔

ساٹھویں سالگرہ پر وسیم اکرم کو مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارک باد دی جا رہی ہے۔