انگلینڈ کا 132 سالہ تاریخی گالف کورس جلد ہی ماضی کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ مقامی کونسل نے 18 ہول پر مشتمل اس میدان پر رہائشی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
ریڈ ہِل اینڈ ریگیٹ گالف کورس (جو سَرے کے قدیم ترین گالف کورسز میں شمار ہوتا ہے) کو مسمار کرنے کے بعد اس کی جگہ 10 نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کو رواں ماہ ریگیٹ اینڈ بینسٹیڈ بورو کونسل نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
1877 میں قائم ہونے والا یہ گالف کلب سرے کے سب سے قدیم گالف میدانوں میں سے ایک تھا۔ اس سے زیادہ پرانا صرف گلڈفورڈ گالف کلب ہے، جو اس سے ایک برس پہلے یعنی 1886 میں میرو ڈاؤنز میں قائم کیا گیا تھا۔
جب اس گالف کلب افتتاح ہوا تو یہاں صرف 9 ہولز پر مشتمل کورس موجود تھا۔ تاہم، بعد میں اسے توسیع دے کر مکمل 18 ہولز کے بڑے گالف کورس میں تبدیل کر دیا گیا۔
اب ایک صدی سے زائد عرصے تک گالف کے شوقین افراد کی میزبانی کرنے والا یہ تاریخی مقام رہائشی تعمیرات کی نذر ہونے جا رہا ہے، جس کے ساتھ سرے کی کھیلوں کی تاریخ کا ایک اہم باب بھی اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے۔