کراچی، ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

ہلاک اور زخمی ہونے والے ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا


اسٹاف رپورٹر June 04, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں امبر پرائم اپارٹمنٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت 30 سالہ سکندر ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

 

واقعے کے دوران پولیس نے دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔