بچے قتل کرکے چُھٹیاں منانے آجاتے ہو! ریسٹورنٹ کے ملازم نے اسرائیلیوں کو نکال دیا، ویڈیو

ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ ملازم اسرائیلیوں کو میزوں سے اُٹھنے کا کہتا ہے


ویب ڈیسک June 04, 2026

اسپین میں ایک ریسٹورنٹ کے ملازم نے اسرائیلی سیاحوں کو اپنی میزوں سے اُٹھا دیا اور وہاں سے چلے جانے کو کہہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورنٹ کے ملازم کو ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے جس میں وہ اسرائیلیوں کو میزوں سے اُٹھنے کا کہتا ہے۔

یہ واقعہ اسپین کے شہر ویگو میں پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ کا ملازم اسرائیلی سیاحوں سے کہتا ہے کہ شکریہ مگر آپ لوگ میزوں سے اُٹھ جائیں اور یہاں سے چلے جائیں۔

مالک یہ بھی کہتا ہے کہ آپ لوگ بچوں کو قتل کرکے یہاں چھُٹیاں منانے آجاتے ہو۔