پاکستان میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد نے ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھ دی

اس سال ملکی ترقی کی شرح 3.7 فیصد رہی اور معیشت کا  حجم بڑھ کر 452 ارب ڈالر تک پہنچ گیا


ویب ڈیسک June 05, 2026

پاکستان میں معاشی بہتری اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد نے ترقی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ دی ہے۔

اس سال ملک کی معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد رہی اور معیشت کا  حجم بڑھ کر 452 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بڑے کارخانوں کی پیداوار 6.5 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار مالی نقصان کم ہو کر صرف 0.7 فیصد رہ گیا ہے جبکہ حکومت کی آمدنی اخراجات سے زیادہ ہو گئی ہے، حکومت نے بہتر مالی انتظام کی وجہ سے تقریباً 4 ٹریلین کا قرض وقت سے پہلے واپس کر دیا

پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر بھی بہتر ہو کر 17 بلین ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں،  پاکستان نے چار سال بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں اعتماد بحال کرتے ہوئے 500 ملین ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے جاری کیے۔

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحت 2 لاکھ 97 ہزار سے زائد کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن مکمل کی گئی، پاکستان کی معیشت بہتری، استحکام اور ترقی کی طرف جا رہی ہے اور دنیا کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے۔