روبوٹ ’ٹرمینیٹر‘ بن گیا، کراٹے دکھاتے ہوئے بچے کو لات مار دی

یہ واقعہ چین کے علاقے سنکیانگ کے ایک پرکشش مقام پر پیش آیا


ویب ڈیسک June 05, 2026

چین میں ایک روبوٹ نے تماش بینوں میں کھڑے چھوٹے سے بچے کو پیٹ پر لات ماردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں کرتب دکھا رہے ایک روبوٹ کو بچے کو لات مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ واقعہ چین کے علاقے سنکیانگ کے ایک پرکشش مقام پر پیش آیا جہاں ایک ہیومنائیڈ روبوٹ کو مارشل آرٹس کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

روبوٹ نے اپنی کارکردگی کے دوران غلطی سے ایک چھوٹے بچے کے پیٹ میں لات مار دی۔ تاہم مبینہ طور پر اس واقعے سے بچے کو کوئی دیرپا چوٹ نہیں آئی۔