سنگاپور کے ایک نوجوان نے روبک کیوب کو تیزی سے حل کرنے کی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر پوٹیٹو ہیڈ کو سب سے تیز رفتار سے جوڑنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اسپیڈ کیوبر کیلن سیاہ نے بتایا کہ اس نے ریکارڈ توڑنے کی کوشش سے قبل تقریباً ایک سال تک اس کھلونے کے ساتھ مسلسل مشق کی۔ بالآخر جنوری میں اس نے صرف 4.63 سیکنڈ میں مسٹر پوٹیٹو ہیڈ مکمل طور پر جوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
کیلن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ویڈیوز دیکھتے آ رہے ہیں، یہاں تک کہ یوٹیوب پر اسپیڈ کیوبنگ شروع کرنے سے بھی پہلے۔ وہ ہمیشہ سوچتے تھے کہ اگر کبھی خود کوئی عالمی ریکارڈ بنے سکے تو کیسا محسوس ہوگا"
کیلن (جو اس وقت 16 برس کے ہیں) ریکارڈ کی کوشش کے وقت 15 برس کے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں کبھی مشق تسلسل کے ساتھ نہیں کی۔ ایک طویل عرصہ ایسا بھی آیا جب انہوں نے بالکل پریکٹس نہیں کی۔ پھر 2025 کے وسط میں دوبارہ آغاز کیا اور گھر پر کئی بار ریکارڈ سے بہتر وقت حاصل کر لیا۔ تب انہوں نے سنجیدگی سے عالمی ریکارڈ کے لیے کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔
کیلن کے مطابق اس کی پہلی باضابطہ کوشش نااہل قرار دے دی گئی تھی، لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری۔