کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم اور اسمگلنگ میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا،
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ کارروائیاں کلاکوٹ ، موچکو ، آرام باغ ، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ، اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
کلاکوٹ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے آئس اور شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد ایاز ، عبد الغفور ، مشتاق اور محمد سلمان شامل ہیں جو اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔
ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
موچکو پولیس نے چیکنگ کے دوران سوزوکی سئ اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق نان کسٹم پیڈ غیرملکی سگریٹ حب چوکی سے کراچی ترسیل کئے جارہی تھی، سوزوکی سے 50 ڈنڈے اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹ برآمد کی گئی۔ نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی ترسیل میں ملوث جہانزیب اور سہیل نامی ملزمان کو دفعہ 54 کے تحت حراست میں لیا گیا ، جبکہ برآمدہ سگریٹ و گاڑی کو دفعہ 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر کسٹم کے حوالے کیا گیا۔
آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم عبدالباسط ولد محمد عثمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی شواہد کی مدد سے گرفتار کرکے 30 بور پستول بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے چھٹہ گبول گوٹھ میں کارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان وہاب ولد علی اکبر اور مشتاق ولد محمد عنایت کو گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والی پستول بمعہ گولیاں اور موبائل فون برآمد کر لیے ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سعید اللہ ولد فضل وہاب اور حبیب اللہ ولد فتح رحمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی دو پستول بمعہ گولیاں اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ، ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔
بعد ازاں بغدادی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات آئس اور کرسٹل برآمد کر لی۔ ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر بابر حمید نے بتایا کہ کہ گرفتار ملزمان نور السلام ، سعید الدین اور رسول بخش عرف بابا کو تھانہ بغدادی اور رسالہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کے مزید قانونی کاروائی کیلئے ملزمان تفتیشی حکام کے حوالے کر دیے گئے ۔