ارجنٹینا کے دفاعی کھلاڑی لیونارڈو بالیرڈی ورلڈ کپ سے چند روز قبل انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
لیونارڈو چیمپئن شپ کے دفاع کے لیے جاری ارجنٹینا کی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران لگنے والی سنگین چوٹ کے باعث اپنے پہلے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔
ان کی دائیں ٹانگ کے سولیئس پٹھے میں چوٹ آئی ہے، جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
2022 میں ٹائٹل نام کرنے والی ارجنٹینا کے لیے ایونٹ شروع ہونے سے چند روز قبل اہم ڈیفینڈر کا انجرڈ ہوجانا بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔
ارجنٹینا کی قومی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ دفاعی کھلاڑی لیونارڈو بالیرڈی کی دائیں ٹانگ کے سولیئس پٹھے میں انجری ہوئی ہے، جس کے باعث وہ ورلڈ کپ کھیلنے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے۔