سوڈان کے ایک بازار پر ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک

ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ سکتے ہیں


ویب ڈیسک June 07, 2026

وسطی سوڈان کے ایک بازار میں کیے گئے ڈرون حملے میں 11 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انسانی حقوق کے گروپ نے کہا کہ فضائی حملوں میں اضافے سے دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک کی صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔

ایمرجنسی لائرز کے مطابق اس حملے میں شمالی کوردوفان ریاست میں نیم فوجی دستوں کے زیر کنٹرول قصبے ابو زعیمہ کے مرکزی بازار کو نشانہ بنایا گیا۔

گروپ نے کہا کہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ سکتے ہیں تاہم یہ معلومات فی الحال میسر نہیں کہ حملہ کس نے کیا۔ کسی بھی فریق نے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ایمرجنسی لائرز کی تنظیم نے کہا کہ اسی طرح کے ڈرون حملے ایک دن سے بھی کم عرصہ قبل قریبی دیہاتوں اور شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔