پنجاب کے ضلع ساہیوال میں نواحی علاقے مسو کالونی میں کم عمر بچی کی مبینہ زبردستی شادی کی تقریب پر پولیس نے چھاپہ مار کر تقریب رکوا دی۔
ایف آئی آر کے مطابق یوسف والا پولیس کو کم عمر بچی کی شادی کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور شادی رکوا دی۔
پولیس نے کارروائی کے دوران دولہا، دلہن کے والد اور دلہے احسن علی کو گرفتار کر لیا، جبکہ نکاح خواں اور دیگر باراتی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یوسف والا پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ Punjab Children Marriage Act کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔