امریکا: اپنے انعام کی پیشگوئی کرنے والے شخص نے بڑا انعام جیت لیا

انعام جیتنے والے شخص نے پہلے ہی اپنے دوستوں سے کہہ رکھا تھا کہ وہ اتنی ہی رقم جیتنے والا ہے


ویب ڈیسک June 08, 2026

امریکا میں اپنے انعام جیتنے کی پیشگوئی کرنے والے شخص نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔

ریاست نارتھ کیرولائنا کے ایک شہری نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب اس نے ایک لاکھ ڈالر کا لاٹری انعام جیت لیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے پہلے ہی اپنے دوستوں سے کہہ رکھا تھا کہ وہ اتنی ہی رقم جیتنے والا ہے۔

راکی ماؤنٹ نامی شہر کے رہائشی ڈونلڈ بن نے لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے کچھ عرصہ پہلے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ اس کے نصیب میں ایک بڑا انعام لکھا ہے۔

ڈونلڈ بَن کے مطابق انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ وہ ایک لاکھ ڈالر جیتنے والے ہیں۔ شاید یہی ان کا وقت تھا۔

انہوں نے 30 ڈالر مالیت کا ایک لاکھ ڈالر کیش پے ڈے اسکریچ آف ٹکٹ خریدا۔ جب انہوں نے ٹکٹ کو کھرچا تو واقعی اس پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔

ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ وہ اس خطیر رقم کو اپنے مستقبل کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، اور فی الحال گھر خریدنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔