اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا اور اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے بعد غزہ میں تمام انسانی امداد کی ترسیل کو معطل کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ کی پٹی میں تمام گزرگاہوں کو فوری طور پر بند کرنے اور اگلے نوٹس تک انسانی امداد کی ترسیل کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان اقدامات میں کریم شالوم اور رفح کراسنگ کو سیل کرنا شامل ہے جو انسانی امداد کے سامان کے داخلے کے اہم مقامات ہیں۔
وزارت دفاع نے یہ پابندیاں اسرائیل پر ایرانی حملے کے جواب میں غزہ میں لگائی ہیں۔ اسرائیلی وزارت نے کہا کہ سیکورٹی کے باعث غزہ میں سامان کی آمدورفت کو مکمل طور پر روکنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیمیں بارہا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بھوک کی صورت حال کو مزید خراب کرنے کے بارے میں خبردار کر چکی ہیں۔