بیوی کو مبینہ طور پر راڈ سے قتل کرنے کا مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں عدالت نے ملزم ملزم اصغر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 جون تک توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم اصغر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اصل حقائق سامنے لائیں گے جس کے لیے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرکے خود تھانے آکر اطلاع دی۔ ملزم کیخلاف تھانہ پاکستان بازار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں شوپر نے آہنی راڈ کے پے درپے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس نے واقعے کو گھریلو تنازع کا شاخسانہ قرار دیا۔