پی آئی اے کا انٹرنیشنل آپریشنل اینڈ سیفٹی آڈٹ کا آغاز

ائیرلائن میں سیفٹی منجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور عمل درآمد کا آڈٹ ہوگا


ویب ڈیسک June 08, 2026

انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایاٹا نے پی آئی اے کا انٹرنیشنل آپریشنل اینڈ سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا انٹرنیشنل سیفٹی آڈٹ 8 جون سے 11 جون تک  ہوگا۔ ایاٹا اس بار پی آئی اے کا رسک بیسڈ   آڈٹ کر رہا ہے۔

ائیرلائن میں سیفٹی منجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور عمل درآمد کا آڈٹ ہوگا۔ ایاٹا کی ٹیم پی آئی اے کے تمام شعبوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایاٹا کا سیفٹی آڈٹ پی آئی اے کی حفاظتی امور سے متعلق عالمی درجہ بندی کا فیصلہ کرے گا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے انٹرنیشنل سیفٹی آڈٹ کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔