نواں کوٹ، شاہدرہ اور کوٹ لکھپت میں تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ میں کوٹ کمبوہ مغل پیر قبرستان سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ ، بیگم کوٹ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
اسی طرح کوٹ لکھپت ، کچا جیل روڈ کے قریب سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد نشے کے عادی تھے نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔
مرنے والوں کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کی جائیں گی۔