اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں پر گمرہ کن الزامات کے کیس میں وزیراعلیٰ سہیل افریدی کو اگلی سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ میں اداروں پر گمراہ کن الزامات کے درج مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا۔
عدالت نے18 جون کی اگلی سماعت پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
اس کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی جبکہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج ہے۔