امریکا: کچرے میں پھینکے ٹکٹ نے بڑا انعام جتوا دیا

اوہائیو کے رہائشی نے غلطی سے اپنا ایک لاکھ ڈالر مالیت کا ٹکٹ کچرے میں پھینک دیا تھا


ویب ڈیسک June 10, 2026

امریکا میں غلطی سے کچرے میں پھینکے گئے لاٹری کا ٹکٹ نے شہری کو ایک لاکھ ڈالر مالیت کا انعام جتوا دیا۔

ریاست اوہائیو کے شہر وِلارڈ کے رہائشی نے غلطی سے اپنا ایک لاکھ ڈالر مالیت کا ٹکٹ کچرے میں پھینک دیا، مگر خوش قسمتی سے وقت پر اپنی غلطی کا احساس ہونے اس نے کچرے کے ڈھیر میں اتر کر ٹکٹ واپس نکال لیا۔

اوہائیو لاٹری کمیشن کے مطابق شہری (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے ایک اسکریچ آف ٹکٹ خریدنے کے بعد اسے بے دھیانی میں پھینک دیا تھا۔ بعد میں جب اسے یاد آیا تو کچرا پہلے ہی باہر جا چکا تھا۔ اس نے ہمت نہ ہاری اور سیدھا کچرے کے ڈبے تک پہنچ گیا، جہاں کافی تلاش کے بعد وہ خوش قسمت ٹکٹ مل گیا۔

بعد ازاں جب اس نے ٹکٹ کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک لاکھ ڈالر خطیر رقم جیت چکا ہے۔

قانون کے مطابق 26.75 فی صد ٹیکس کٹوتی کے بعد فاتح کو 73250 ڈالر موصول ہوں گے۔