کاکروچ جنتاپارٹی مودی کے اقتدار کیلیے خطرہ؛ عالمی میڈیا پر تحریک کی گونج

سوشل میڈیا سے شروع ہوئی تحریک دہلی میں عملی احتجاج کے ذریعے مودی حکومت کوسخت دباؤ میں لے آئی


ویب ڈیسک June 10, 2026

بھارت میں کاکروچ جنتاپارٹی بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے  لیے خطرہ بن گئی۔ اس تحریک کی گونج اب عالمی میڈیا پر بھی سنائی دینے لگی ہے۔

سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی نوجوانوں کی  تحریک دہلی میں عملی احتجاج کے ذریعے مودی حکومت کوسخت دباؤ میں لے آئی ہے۔

برطانوی جریدہ’دی گارڈین‘ نے جین زی تحریک کی طاقت کا اعتراف کرتےہوئے لکھاکہ کاکروچ جنتا پارٹی وہ تحریک ہے جو بھارت کی سیاست کو ہلادینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آن لائن میم سے شروع ہونے والی جین زی تحریک مودی سرکار کے لیے غیر متوقع چیلنج بنتی جارہی ہے۔

دی گارڈین کے مطابق یہ تحریک لاکھوں ایسے بھارتی نوجوانوں کی آواز بن چکی ہے جوعدم اطمینان اور مایوسی کا شکار ہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے دہلی میں احتجاج سے خطاب میں کہا تھاکہ بھارت کے نوجوان اب خوفزدہ نہیں ہوں گے، وہ اپنے حقوق کے لیے لڑیں گے۔

بھارتی نوجوانوں کو امید ہے کہ نیپال اورسری لنکا کی طرح اب بھارت میں بھی نوجوانوں کی ایک بڑی عوامی تحریک جنم لے رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحریک ثابت کرتی ہے کہ بھارتی نوجوان روایتی سیاست، مذہبی کارڈ اور  انتہاپسندانہ  نظریات کو  مسترد کرچکا ہے۔ بھارتی جین زی  منفرد  تحریک بے روزگاری، مایوسی اور ریاستی جبر کیخلاف نوجوانوں کے شدید غم و غصے کا عملی اظہار ہے۔