کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا کھل کرسامنے آگیا

ویڈیومیں شرپسند تنظیم کے سرغنہ امان کو یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے بچوں کوسکول بھیج کرکیا کروگے؟


ویب ڈیسک June 10, 2026

آزادکشمیرکے امن وامان اورہم آہنگی کے درپے شرپسند کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا ہرگزرتے دن کیساتھ واضح ہوتا جارہا ہے۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نوجوانوں کو تعلیم سے دُوررکھنے کی مذموم سازش افغان طالبان اورفتنہ الہندوستان جیسی  انتہاپسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالعدم تنظیم کا  سرغنہ امان آزادکشمیرکے لوگوں کواپنے بچے اسکول بھیجنے سے منع کررہا ہے۔ ویڈیومیں شرپسند تنظیم کے سرغنہ امان کویہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے بچوں کوسکول بھیج کرکیا کروگے؟

ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کی طرف سے آزادکشمیرکےلوگوں کو ان کے بچے اسکول بھیجنے سے منع کرنا شرپسند ٹولے کی عوام دشمنی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ آزاد کشمیر میں اسکولوں کا بائیکاٹ نوجوانوں کو ریاست مخالف ایجنڈے کا ایندھن بنانے کی مذموم سازش ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان بھی اسی مکروہ پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے۔ شرپسند کمیٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کے دعووں کے برعکس اپنے بھارتی سرپرستوں کی ایماء پرآزادکشمیرکے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرناچاہتی ہے۔