فیفا ورلڈ کپ میں 8 بھائیوں کی جوڑیاں مختلف ٹیموں کے لیے میدان میں اترنے کو تیار

ابتدائی مرحلے میں کسی بھی بھائیوں کے درمیان براہِ راست مقابلے کا امکان نہیں ہے


ویب ڈیسک June 10, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 8 بھائیوں پر مشتمل چار جوڑیاں شرکت کریں گی جو مختلف ممالک کی نمائندگی کریں گے۔

فرانسیسی نژاد دو بھائی دیزیرے دوئے اور گیولا دوئے مختلف ٹیموں کی طرف سے کھیلیں گے۔ دیزیرے، جو پیرس سینٹ جرمین کے ابھرتے ہوئے اسٹار ہیں، فرانس کی نمائندگی کریں گے جبکہ ان کے بڑے بھائی گیولا آئیوری کوسٹ کی ٹیم کا حصہ ہیں، جہاں سے ان کے والد کا تعلق ہے۔

اسی طرح اسپین کے لیے کھیلنے والے نکولس ولیمز اور گھانا کی نمائندگی کرنے والے ان کے بڑے بھائی انیکی ولیمز بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔ نکولس نے یورو کپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی جبکہ انیکی نے بعد میں گھانا کی نمائندگی اختیار کر لی۔

ایک اور دلچسپ مثال آسٹریلیا اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کی ہے، جہاں ہیرے ساؤٹر آسٹریلیا کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ ان کے بڑے بھائی جان ساؤٹر اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کسی بھی بھائیوں کے درمیان براہِ راست مقابلے کا امکان نہیں ہے، تاہم فٹبال کی تاریخ میں یہ صورتحال بہت کم دیکھنے کو ملی ہے۔

ماضی میں صرف ایک مرتبہ ورلڈ کپ میں بھائیوں کا آمنا سامنا ہوا تھا، جب جرمنی کے جیروم بوٹینگ نے گھانا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے سوتیلے بھائی کیون پرنس بوٹینگ کا مقابلہ کیا تھا۔ یہ مقابلہ 2010 اور پھر 2014 کے ورلڈ کپ میں بھی سامنے آیا تھا۔