آج رات کے حملے سخت اور واضح ہوں گے، امریکی وزیر جنگ

ایران سے متعلق انٹیلیجنس اور ٹارگٹنگ صلاحیتوں میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے، پیٹ ہیگسیتھ


ویب ڈیسک June 11, 2026

واشنگٹن:

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات ایران پر کیے گئے حملے  سخت اور واضح ہوں گے۔

فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں سینٹکام ہیڈکوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے جنگ بندی کے وقفے کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ایران سے متعلق انٹیلیجنس اور ٹارگٹنگ صلاحیتوں میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

ہیگسیتھ کے مطابق سینٹکام نے اس عرصے میں معلومات کے حصول، اہداف کی نشاندہی اور نیٹ ورکس تک رسائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی موجودہ صلاحیتیں آپریشن ایپک فیوری کے ابتدائی دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط اور جدید ہو چکی ہیں جس سے اہداف کی شناخت اور ان تک پہنچنے کی صلاحیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔