شندور پولو فیسٹیول کا فائنل گلگت بلتستان کی ٹیم نے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میچ میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے چترال کو 6 گول کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر الیون کور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے جنہوں نے گیند پھینک کر فائنل میچ کا آغاز کیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں چترال نے پانچ اور گلگت نے چار گول کیے۔
چترال کی ٹیم کو 13 سال بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل میچ کی فتح پر گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے پولو گرائونڈ میں چشن منایا۔
پولو فیسٹیول پاک فوج، خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، چترال اسکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہوا۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل راؤ عمران،، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان، کمشنر ملاکنڈ، مسعود احمد، سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا سعادت حسن، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی شاہد خان، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران بھی فائنل میچ میں موجود تھے۔
لاکھوں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے میچ دیکھا۔