فیفا ورلڈکپ: میکسیکو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

جنوبی کوریا کی شکست کے باوجود اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں


اسپورٹس ڈیسک June 19, 2026

میکسیکو فیفا ورلڈکپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

میکسیکو نے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول 50ویں منٹ میں لُوئس روما نے کیا۔

میچ کے دوران جنوبی کوریائی ٹیم نے بھی متعدد مواقع پیدا کیے تاہم میکسیکو کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی۔

میزبان ٹیم نے شاندار ہوم سپورٹ کے ساتھ میچ جیت کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور اب ممکنہ طور پر اگلے مرحلے میں انگلینڈ سے مقابلہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب اس شکست کے باوجود جنوبی کوریا کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔