رونالڈو کے فٹبال ورلڈ کپ میں نئے ریکارڈز

رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف میچ میں متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے


اسپورٹس ڈیسک June 24, 2026
رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف دو گول کیے

کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ازبکستان کے خلاف میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

امریکا میں کھیلے جارہے فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ کے میں پرتگال اور ازبکستان کے درمیان میچ رونالڈو نے پہلے ہاف میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

رونالڈو نے 39 ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کیا اور کیریئر میں اپنے گولز کی تعداد 975  کردی۔

رونالڈو نے اس کے ساتھ ہی پرتگال کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بھی بنالیا اور لیجنڈری یوسیبیو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پرتگال کے عظیم فٹ بالر ورلڈ کپ کی تاریخ میں گول کرنے والے دوسرے بزرگ ترین کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یہ ریکارڈ 41 سال 138 دن کی عمر میں بنایا ہے جبکہ یہ منفرد ریکارڈ کیمرون کے روجر میلا کے پاس ہے جنہوں نے 42 سال 39 دن کی عمر میں ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پرتگال نے ازبکستان کو 0-5 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔