ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور پھر مختصر دورانیہ کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بائیس جون کو ایئر انڈیا کی پرواز AI-479 کا پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئی، ایئر انڈیا کا ایئربس طیارہ دہلی سے امرتسر آ رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی اور دوسرے طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کے واقعے کے بعد امرتسر ائیرپورٹ کے رن وے کے معائنے کی وجہ سے اپروچ کے دوران طیارے کو بھارت اور پاکستان کی بفر فضائی حدود میں مڑنے کا کہا گیا۔
ذرائع ائیرپورٹ کے مطابق جب طیارے نے ریڈار ویکٹرنگ کے دوران اپروچ شروع کی تو وہ مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اس واقعے سے پہلے پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کو اعتماد میں لیا گیا اور پھر طیارہ بالآخر دہلی واپس چلا گیا اور دہلی میں بحفاظت لینڈ کر گیا۔