کراچی:
شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق پولیس اور مبینہ ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ہونے والے ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزم کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش میں مصروف ہے۔