محکمہ موسمیات نے آزاد جموں و کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی و جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اورگردونواح میں دن کے دوران گرم جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، بنوں، ہنگو، ٹانک، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش متوقع ہے۔
اسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل شام اور رات کو ساہیوال، نورپور تھل، بھکر، لیہ، میانوالی، پاکپتن، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ عمر کوٹ، اسلام کوٹ، تھر پارکر، قمبر شہداد کوٹ، دادو اور گردونواح میں بارش متوقع ہے۔