فیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا کے حق میں متنازع فیصلے، فیفا کا دوہرا معیار تنقید کی زد میں

مصر کا ایک واضح گول نہ صرف فاؤل قرار دے دیا گیا بلکہ اختتامی لمحات سے قبل مصر کو واضح پنالٹی سے بھی محروم کردیا گیا


قاسم نقوی July 08, 2026

فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں مصر اور ارجنٹینا کے درمیان میچ متنازع صورتحال اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق سنسنی خیز مقابلے میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

دوسرے ہاف کے آدھے سے زیادہ وقت تک مصر کو 0-2 کی برتری حاصل تھی تاہم ارجنٹینا نے مختصر وقت میں 3 گول کرکے میچ کا فیصلہ اپنے حق میں کرلیا۔

ارجنٹینا کی اس فتح میں فیفا کا بھی بڑا کردار نظر آیا جس میں مصر کا ایک واضح گول نہ صرف فاؤل قرار دے دیا گیا بلکہ اختتامی لمحات سے قبل مصر کو واضح پنالٹی سے بھی محروم کردیا گیا۔

میچ کے دوران ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے سنگین فاؤل بھی نظر انداز کیے گئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت خود ارجنٹینا کے کھلاڑی اور کوچ بھی ریفریز پر تنقید کرتے نظر آئے اور میچ کو ارجنٹینا کے حق میں فکس قرار دے دیا۔