جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لی مارکیٹ میں 6 سال کے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو لی مارکیٹ میں 6 سال کے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم حمزہ کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم حمزہ بچے کا پڑوسی ہے۔ بچہ پیر کی شام کو لاپتا ہوگیا تھا۔
ملزم نے بچے کی لاش بوری میں بند کرکے پھینک دی تھی۔ عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ نیپئر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔