لکی مروت؛ اسپتال میں مسلح شخص کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لینے کی ویڈیو وائرل

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مسلح شخص کو کہیں بھی روکا نہیں گیا


شاہدہ پروین July 10, 2026

لکی مروت:

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لکی مروت میں مسلح شخص کی جانب سے اسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں مسلح شخص کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے، مسلح شخص اسپتال میں فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مسلح شخص کو کہیں بھی روکا نہیں گیا جبکہ ویڈیو میں مسلح شخص اپنے جگری دوست کی بھی تعریف کرتا رہا۔

ڈاکٹرز تنظیموں کی جانب سے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سے قبل ایم ٹی آئی اسپتال بنوں کو بھی اسلحہ بردار افراد نے کچھ روز قبل یرغمال بنایا تھا، اور اب یہ دوسرا واقعہ ہے، محکمہ صحت کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔