کراچی: شاہ لطیف میں 2 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

گرفتار کیے گئے دونوں افراد کے  تمام ضروری اور قانونی کاغذی کارروائی مکمل کی گئی


اسٹاف رپورٹر July 11, 2026

کراچی:

 شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار کر لیے۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  غیر قانونی رہائش پذیر دوافغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ جن کے نام جانزیب ولد محمدظاہر خان اور خالد ولد شاہ رخ خان ہیں۔

گرفتار کیے گئے دونوں افراد کے  تمام ضروری اور قانونی کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو مزید قانونی مراحل اور ملک بدری کے عمل کے لیے جی سی ٹی افغان کیمپ روانہ کر دیا گیا ہے۔