جاپان سے دبئی جانے والے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر پارک کرکے تیکنیکی طور پر چیک کیا جا رہا ہے


آفتاب خان July 12, 2026
فوٹو: ایکسپریس نیوز

جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ایئرلائن کے کارگو طیارے نےکراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ائیرلائن ای کے 9801 کے انجن میں اینڈگیشن موصول ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر پارک کرکے تیکنیکی طو پر چیک کیا جا رہا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ طیارے کو جانچ پڑتال اور مرمت کے بعد دبئی روانہ کر دیا جائے گا۔