کراچی، فائرنگ سے جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام پر آ گئی

ملزمان سیکیورٹی گارڈ کو قابو کرکے اس کا اسلحہ چھیننا چاہتے تھے، پولیس


اسٹاف رپورٹر July 13, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے بہادر آباد میں مبینہ ڈکیتی کے دوران ہونے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ  کے جاں بحق ہونے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان موقع پر پہنچے، ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

ایک ملزم سامنے سے جبکہ دوسرا عقب سے سیکیورٹی گارڈ کو قابو کرنے بڑھا۔

فوٹیج کے مطابق ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کر دی۔

فوٹیج کے مطابق گولی لگتے ہی سیکیورٹی گارڈ کرسی سمیت زمین پر گر گیا۔واردات کے بعد دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔شہری فوری طور پر زخمی سیکیورٹی گارڈ کی مدد کے لیے پہنچے۔

واقعہ گزشتہ شام 6 سے 7 بجے کے درمیان پیش آیا۔ گولی لگنے سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 53 سالہ اختر حسین کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے۔

ملزمان سیکیورٹی گارڈ کو قابو کرکے اس کا اسلحہ چھیننا چاہتے تھے۔

مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی۔پولیس  واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ تفتیش کے بعد اصل صورتحال واضح ہوگی۔