کراچی، لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا


اسٹاف رپورٹر July 13, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں لیاقت آباد میں مبینہ ہولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، دو موبائل فون اور دو 125 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

ملزمان کے دو ساتھی، ایک مرد اور ایک خاتون، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کررہی ہے۔

چھیپا حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت 24 سالہ گلاب ولد شریف اور زخمی ڈاکو کی شناخت22 سالہ ہمت ولد شریف  سے ہوئی۔